ایودھیا میں چھ دسمبر 1992 کو بابری مسجد ڈھانچے کے انہدام پر سپریم کورٹ
کی طرف سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈروں لال کرشن اڈوانی، ڈاکٹر مرلی
منوہر جوشی اور اوما بھارتی کے خلاف سازش تیار کرنے کے الزامات طے کرنے کے
احکامات کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے یہاں پارٹی کے اعلی لیڈروں کے
ساتھ طویل تبادلہ خیال
کیا۔ذرائع نے یہاں بتایا کہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر شام کوہوئی میٹنگ میں
بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، ارون جیٹلی،
نتن گڈکری اور ایم وینکیا نائیڈو شامل ہوئے۔ذرائع کے مطابق تقریبا ایک گھنٹے تک جاری رہی اس میٹنگ کے بعد مسٹر شاہ اور محترمہ بھارتی کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت بھی ہوئی۔